Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
  • شیخ شفاعت حسین - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر مظفرنگر سے شیخ شفاعت حسین صاحب نے

لکھتے ہیں کہ ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں خبروں اور سیاسی تجزیہ پر مبنی پروگراموں پر میری خاص توجہ رہتی ہے اس لئے کہ ریڈیو تہران عالمی اور علاقائی خبروں پر فوکس رکھتا ہے اور میں عالمی اور علاقائی حالات سے آگاہ رکھتا ہے۔ ریڈیو تہران سے نشر ہونے والے خصوصی پروگرام میں بہت اچھے ہوتے ہیں شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کی مناسبت سے ریڈیو تہران نے بہترین پروگرام پیش کیئے اور اس عالمی شہید کی زندگی کے حوالے سے اچھے تجزیہ پروگرام میں شامل کیئے۔ ریڈیو سننے والے اس زمانے میں نایاب ہوتے جارہے ہیں، لیکن ریڈیو خود نایاب ہے اور اس کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہمارے ہندوستان میں دہی علاقے میں آج بھی اطلاعات اور معلومات کی فراہمی کا بہترین ذریعے ریڈیو ہی ہے۔  

ٹیگس