Jun ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
  • الیاس خان - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہندوستان کے سب بڑے شہر ممبئی سے الیاس خان صاحب نے

لکھتے ہیں جشن نو روز اور ہجری شمسی سال ایک ہزار چار سو  کی مبارک باد قبول فرمائیں پورے ایران میں ہر سال کی طرح اس سال بھی نو روز شان شوکت کے ساتھ منایا جارہا ایران کا یہ ایک بڑا ثقافتی جشن ہے اور اس کے علاوہ ان دیگر ممالک میں بھی جشن نو روز منایا جاتا ہے جہاں فارسی زبان بولی جاتی ہے لیکن نو روز کو مختلف انداز میں ہمارا ملک بھی منایا جاتا ہے اور نو روز کا دستر خوان بچھایا جاتا ہے جس میں انواع و اقسام کی مٹھائیاں اور فروٹ رکھے جاتے ہیں اور سب اس دن کی مخصوص دعا پڑھتے ہیں۔ نو روز کے ایام میں ریڈیو تہران سے خصوصی پروگرام پیش کیئے جارہے ہیں جنہیں سن کر بہت اچھا لگا۔ ریڈیو تہران کے پروگرام واقعا بہت اچھے ہیں بھائی محمد یوسف نے ریڈیو تہران سے متعارف کروا تھا اور اب ہم وقت نکال کر ریڈیو تہران کی نشریات سنتے ہیں

ٹیگس