شہباز شیرازی - پاکستان
یہ خط ارسال کیا پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر ٹھٹھہ سے شہباز شیرازی صاحب نے
لکھتے ہیں کافی دنوں کے بعد لکھ رہا ہوں اس کی وجہ یہ تھی کہ میری طبیعت بہت ناساز تھی اب کچھ بہتر ہوئی ہے تو آپ کو یہ خط لکھ رہا ہوں ریڈیو سروسز کو خط لکھنا میرا پرانا شوق ہے اور مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب میرا خط ریڈیو سے نشر ہوتا ہے۔ میرے بھائي صاحب بھی ریڈیو بہت شوق سے سنتے ہیں ہمارے پاس اچھے قسم کا ریڈیو ہے جو دنیا کے بہت سے اسٹیشنوں کی نشریات کیچ کرلیتا ہے ویسے آج کل لوگ ریڈیو پر پیسے خرچ کرنے کے عادی نہیں ہیں ، لیکن ریڈیو اپنی پوری آب تاب سے جاری و ساری ہے۔ ریڈیو تہران سے ہمارا واستہ پرانا ہے ، ریڈیو تہران کے پروگرام ہمیں بہت پسند ہیں ، پروگرام گردو پیش ہو یا نعت رسول ص ، پروگرام یادوں کے جھروکے ہو یا خلقت کی رعنائیاں، سب پروگرام میں شوق سے سنتا ہوں، پروگرام بزم دوستاں میں بعض سامعین آواز کی کیفیت کی شکایت کرتے ہیں لیکن ہمارے ریڈیو سیٹ پر تہران ریڈیو کی آواز صاف سنائی دیتی ہے اور سننے میں بھی بڑا مزا آتا ہے۔ آخر میں تمام سامعین اور ریڈیو تہران کو میرا خلوص بھرا سلام ۔