امین اللہ - پاکستان
یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر خیر پور سے امین اللہ صاحب نے لکھتے ہیں
ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سننے کی کوشش کرتا ہوں شام کی نشریات تو روزانہ کی بنیاد پر سن ہی لیتا ہوں اور رات اور صبح کی نشریات کبھی کبھار مس ہوجاتی ہیں ، مجھے ریڈیو تہران کی خبریں اور سیاسی پروگرام بہت پسند ہیں جبکہ دیگر پروگرام بھی دلچسپی کے ساتھ سنتا ہوں آپ کی نشریات ہمارے لئے بہت مفید واقع ہوتی ہے، آج ہر طرف برائی کا راج ہے اپنے دامن کو بچانا بہت مشکل ہوگیا ہے اللہ کی طرف بلانے والے کم ہیں لیکن ریڈیو تہران اپنے پروگراموں میں نیکی کی دعوت دیتا ہے۔ نشریاتی اداروں کو اس امر پر خاص توجہ دینی چاہیے ، لیکن افسوس کہ بعض ٹی وی چینل اور بعض ریڈیو اسٹیشن ان امور کی طرف توجہ نہیں دیتے ۔ دنیا میں مظلوموں کی حمایت، عالمی سامراج کے چہرے سے نقاب اتانے اور اس کی سازشوں کو بے نقاب کرنے میں ریڈیو تہران اور سحر عالمی نیٹ ورک اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے اللہ آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔