Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • محمد خان زرداری - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے کہ محمد خان زرداری صاحب نے سانگھڑ سندھ پاکستان سے لکھتے ہیں کہ

میں جب بھی ایران ، عراق زیارات پر آتا ہوں تو ریڈیو تہران کے دوستوں کو ضرور فون کرتا ہوں لیکن آج کل کرونا کی وجہ ایران کے عراق کے ویزے نہیں مل رہے ہیں اور کرونا ایس او پیز کی وجہ سے ملکوں کے درمیان سفر کرنا بھی مشکل ہوگيا ہے اس لئے معلوم نہیں اب کب آنا ہوں آپ دعا کریں راستے کھل جائیں اور کرونا بھی ختم ہوجائے میرا ریڈیو تہران سے بہت پرانا تعلق ہے ریڈیو نشریات پابندی کے ساتھ سنتا ہوں خبریں، یادوں کے جھروکے ، آئیے فارسی سیکھیئے، آئینہ صحافت، انداز جہان، نور ایمان، خلقت کی رعنائیاں ، دریچے، آس پاس، ، افکارو نظریات یہ سارے پروگرام بہت ہی اچھے ہیں اور ان سے ہمیں بہت معلومات ملتی ہیں۔ ویسے حسین تقوی بھائی سے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ رہتا اور دیگر دوستوں کی خیریت معلوم ہوتی ہے ریڈیو کے دیگر لسنرز کو بھی میرا بہت بہت سلام پروگرام بزم دوستاں میں میرے اس خط کو ضرور شامل کیجیئے گا۔پروگرام بزم دوستاں سن کر بہت اچھا لگتا ہے، جناب ریئسی صاحب کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ان شاء۔۔۔ آئندہ بھی خط لکھتا رہوں گا۔

ٹیگس