Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • مہر عبدالستار سلفی القادری - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے مرکزی جنرل سیکریٹری انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن پاکستان مہر عبدالستار سلفی صاحب نے ننکانہ صاحب پنجاب سے

السلام علیکم  کے بعد لکھتے ہیں کہ

قوی امید ہے مزاج گرامی بخیر و عافیت ہونگے....

آپ سب کی صحت و سلامتی و عافیت کا طالب بخریت.....

گزشتہ چند دن سے مصروفیات کا وہ انبار تھا کہ ختم ہونے کو نہ تھا

مگر

ریڈیو سے انسییت وہ پروانہ وار شوق روح کی تسکین کو دوام بخشنے کی خاطر ریڈیو کے قریب ہونے پر ہی قرار پاتا تھا....

عمدہ اور معیاری پروگرام ریڈیو تہران کا ابتداء سے ہی خاصہ ہے..اور تاحال دم تحریر جاری و ساری ہے....

صبح امید ایک لازوال اور ابدی تربیت کا وہ گلستان ہے جو سماعتوں کو معطر کرتے ہوئے گزرتا ہے..

ایرانی فن تعمیر ایک معلومات افزاء پروگرام ہے...

مسلمان دانشوروں کی حالات زندگی پر اور انکے نمایاں اور منفرد کاموں کو خراج تحسین پیش کرنے کی خاطر

درخشاں  ستارے اپنا ثانی نہیں رکھتا...

زندگی کی ابتداء اور بقاء پر آیات اور حادیث کی روشنی میں وضاحت

خلقت کی رعنائیاں میں خوب تر ہوا کرتی ہے اور مشعل راہ بھی ہوتی ہے...

گھر اور گھرانہ میں

یوں تو بے شمار موضوعات پر پروگرام پیش ہوتے ہیں

مگر

سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی وجہ سے جو گھریلو زندگی متاثر ہو رہی ہے سن کر رونگٹے کھڑے ہو گئے...

واقعی ہمیں اس جانب خصوصی توجہ دینے کی شدید ترین ضرورت ہے.....

نیٹ کی آمد سے جہاں دنیا گلوبل ولیج بنی ہے وہاں

دوریاں اور وہ بھی اپنے خون کے رشتوں سے مزید بڑھ گئی ہیں....اچھا پروگرام پیش کرنے پر سلام تہنیت پیش خدمت ہے...

کلام نور میرا اور میرے گھرانے کا پسندیدہ پروگرام ہے...

یادوں کے جھروکے سب سامعین کی معلومات میں اضافے کا سبب کئی دہائیوں سے ہے...

اسلام کی معرفت میں

جن نو مسلموں کی حیات پر سے پردہ اٹھانے کی کاوش کی جاتی ہے ہمارے لیے اپنے اعمال و اقوال میں مزید بہتری کی گنجائش پیدا کرنے کی جانب ایک نتیجہ خیز پروگرام ہوتا ہے....

نور ایمان بھی روح کو فرحت بخشنے والا پروگرام ہے..

آئینہ صحافت تمام سامراجی سیاستوں کو بے نقاب

اور ہمیں ہمارے اردگرد سے آگاہ رہنے کا خوب موقعہ فراہم کرتا ہے....

محفل میں سب دوستوں کی موجودگی

اچھی لگتی ہے

مگر حقیقی سامعین کی الگ ہی خوشبو ہے جو ریڈیو سے محبت کا عملی ثبوت پیش کرتے رہتے ہیں.....

انٹرنیشنل ریڈیو لسنرز آرگنائزیشن

ایسے تمام دوستوں کو خراج تحسین کرتی ہے..

سدا آباد  و شاد رہیں

میں اور تمام سامعین دعا گو ہیں...

آپ سب کو یعنی اردو ٹیم کو ہم سب کا مشترکہ سلام

اور اجتماعی دعا....

 

ٹیگس