Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • محمد مقتدا - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر ٹنڈو جام سے محمد مقتدا نے لکھتے ہیں کہ

بھائی مظفر خاصخیلی نے ریڈیو تہران سے متعارف کروا ہے کافی دنوں سے ریڈیو تہران کی نشریات سن رہا ہوں ریڈیو تہران سے نشر ہونے والے سارے پروگرام مجھے بہت پسند ہیں لیکن میری زیادہ تر توجہ تمام ریڈیو سننے والوں کی طرح خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام پر ہوتی ہے کیونکہ ریڈیو تہران سے ہمیں مشرق وسطی کے حالات سے مکمل آگاہی ملتی ہے اس کے علاوہ عالمی خبریں بھی ریڈیو تہران سے سننے کو ملتی ہیں آج کل کا اہم موضوع افغانستان ہے جہاں پر حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہورہے ہیں جبکہ حالیہ چند ہفتوں میں اس ملک کے صوبوں قندوز اور قندھار میں ہونے والے بم دہماکوں نے دل ہلا دیا ہے اللہ خیر کرے صرف مسلمان ملکوں میں ہے ہی خون خرابے کی خبریں موصول ہوتی ہیں ، دشمنان اسلام نے مسلمانوں کو ہی نشانہ بنا رکھا ہے اور جو دہشت گرد گروہ ہیں انہیں بھی امریکہ نے ہی بنایا ہے جیسے داعش تکفیری گروہ، آخر میں ریڈیو سننے والے تمام دوستوں کو میرا سلام۔

 

ٹیگس