Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • رئیس خواجہ - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر بدین سے رئیس خواجہ صاحب نے لکھتے ہیں کہ

میری اور میرے دوستوں کی طرف سے ریڈیو تہران کی پوری ٹیم کو محبتوں بھرا سلام پہنچے، امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے ریڈیو تہران کے سارے پروگرام ہمیں پسند ہیں ویسے خبریں تبصرے اور تاریخی معلومات پر مبنی پروگرام خاص توجہ کا محور ہوتے ہیں، ہمیں ایران سے خاص لگاؤ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ایران نے ہمیشہ مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی کی بات کی ہے اور اتحاد بین المسلمین کا عظیم داعی ہے ہمیں ایران پر فخر ہے، آپ سے ایک درخواست کرنے ہے اور وہ یہ ہے کہ نوجوانوں میں قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لئے کوئی پروگرام ترتیب دیں مہربانی ہوگی۔

ٹیگس