Oct ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • نیاز علی مطہری - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کرگل سے نیاز علی مطہری صاحب نے لکھتے ہیں کہ

ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں اور صبح کی نشریات میں آواز بہت صاف ہوتی ہے جبکہ شام اور رات کی نشریات میں شور ہوتا ہے لیکن قابل سماعت ہوتی ہے پروگرام یادوں کے جھروکے ہو یا آج کا ایران، آس پاس ہو یا درخشاں ستارے، گھر اور گھرانہ ہویا خلقت کی رعنائیاں ، بزم دوستاں ہو یا انداز جہاں، زاویہ نگاہ ہو یا اقتصاد نامہ سارے پروگرام مجھے پسند ہیں پوری نشریات سننے کی کوشش کرتا ہوں ، آئیے فارسی سیکھیئے پروگرام سے بھی خوب استفادہ کرتے ہیں ہمارے علاقے میں ریڈیو تہران اور سحر اردو ٹی وی سننے اور دیکھنے والے کی تعداد بہت زیادہ ہے، ریڈیو تہران کے پورے اسٹاف کو میرا سلام۔

ٹیگس