Jan ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۱:۰۱ Asia/Tehran
  • حافظ عبدالحمید- ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر سے حافظ عبدالحمید صاحب نے لکھتے ہیں

ہم ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سنتے ہیں اور ریڈیو تہران ہمارا پسندیدہ ریڈیو اسٹیشن ہے ہماری کوشش ہوتی ہے ہم ریڈیو تہران کی اردو نشریات کے سارے پروگرام سنیں لیکن کبھی کبھار نشریات سننے سے قاصر رہ جاتے ہیں ریڈیو کی آواز بعض اوقات صاف سنائی نہیں دیتی صاف آواز کے لئے کچھ کریں۔ ریڈیو تہران کے پروگرام میں مجھے آج کا ایران، آس پاس ، افکار و نظریات ، اسلام کی معرفت ، درخشاں ستارے، گھر اور گھرانہ بہت اچھے لگتے ہیں، لیکن ریڈیو تہران کی خبریں اور حالات حاضرہ کے پروگرام دیگر ریڈیو اسٹیشنوں کے مقابلے میں بہت ہی معلوماتی اور تازہ خبروں پر مشتمل ہوتے ہیں ایسی خبریں جو دیگر ریڈیو اسٹیشنوں سے سننے کو نہیں ملتیں حتی بعض ریڈیو اسٹیشنز تو علاقائی خبریں نشر تک نہیں کرتے ہیں۔ ریڈیو تہران کی پوری ٹیم اور تمام سامعین کو میرا خلوص بھرا سلام ۔

ٹیگس