محبوب اکبر - ہندوستان
یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے صدر مقام لکھنئو سے محبوب اکبر صاحب نے لکھتے ہیں
ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں اور ماہ محرم الحرام میں بہترین پروگرام نشر کرنے پر میں تمام اسٹاف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، ہمارا شہر بھی دنیا میں عزاداری کے حوالے سے جانا پہچھانا جاتا ہے اور لکھنئو کی عزاداری دنیا میں معروف ہے اس کا تذکر آپ نے اپنے پروگراموں میں بھی کیا ہے لکھنئو میں تعزیہ داری کا سلسلہ صدیوں پر محیط ہے اور یہاں کے تعزیئے اپنی مثال آپ ہوتے ہیں , لیکن گذشتہ دو برسوں سے کورونا وائرس کی وجہ سے ماہ محرم ، صفر اور ربیع الاول کے مہینوں میں پہلے جیسی رونق کم دیکھنے کو ملی ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز دیگر ملکوں کی طرح بڑھتے ہی رہے اور اب آہستہ آہستہ کنٹرول کی طرف جارہے ہیں۔ ریڈیو تہران نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے بھی بہترین پروگرام پیش کیئے سن کر بڑا اچھا لگا۔ خبریں تبصرے اور دیگر معلوماتی پروگرام بہترین ہیں، امید ہے آئندہ بھی کیفیت کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہے گا، پروگرام بزم دوستاں مجھے بہت پسند ہے میرے خط کو ضرور شامل پروگرام کریئے گا۔