Jan ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  • نواب اصغر علی خان- ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے صدر مقام لکھنؤ سے نواب اصغر علی خان صاحب نے لکھتے ہیں

کہ ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں میں ہی نہیں بلکہ میرے دوست بھائی نصیر علی گڈّل اور عثمان یار خان بھی پروگرام پابندی سے سن رہے ہیں کس کس پروگرام کا ذکر کروں سارے کے سارے پروگرام اپنی فنی اور تخلیقی صلاحتوں کے عکاس ہیں بات لمبی نہ ہوجائے بس میں یہ کہوں گا کہ ریڈیو تہران تمام علاقائی ریڈیو اسٹیشنوں میں بہترین نشریات کا حامل ہے جس کو سن کر دل باغ باغ ہوجاتا ہے، گذشتہ مہینوں میں کورونا کی پے در پے لہروں نے ملک کے حالات کو متاثر کیا ، لیکن جلد ہی کورونا ویکسینیشن کے برق رفتار آغاز نے حالات کو تیزی کے ساتھ کنٹرول کرنے میں مدد دی میں یہاں پر آپ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ بزم دوستاں کے ہر پروگرام میں آپ نے بھی کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی میں اضافہ کے حوالے سے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل کیا اور بہترین انداز میں سامعین کی راہ نمائی کی ماہ محرم ، صفر اور ربیع الاول میں پیش کیئے جانے والے خصوصی پروگرام نہایت ہی اچھے رہے ، ذہن میں تو کافی باتیں آرہی ہیں لیکن تحریر کچھ زیادہ طولانی ہوتی جارہی ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ اس کے پرکخشے اڑا دیں اجازت چاہوں کا خدا حافظ خیر اندیش اصغر علی ۔۔۔۔۔۔۔

ٹیگس