نواب اصغر علی خان - ہندوستان
Jun ۰۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
یہ خط ارسال کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے صدر مقام لکھنئو سے ہمارے معزز اور سینیئر سامع نواب اصغر علی خان صاحب نے
لکھتے ہیں ریڈیو تہران کی اردو سروس کے پروگرام پابندی کے ساتھ سنے جارہے ہیں میری جانب سے آپ سب کو نوروز کی بہت بہت مبارک ہو ویسے ہمارے ملک میں بھی نوروز کا تہوار نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، لیکن اب پہلے جیسی بات نہیں رہی ہے ماضی میں یہ تہوار بہت بہترین انداز میں منایا جاتا تھا خیر اب بھی بڑا اچھا لگتا ہے ریڈیو تہران نے اس بار بھی بہترین پروگرام پیش کررہا ہے، ماہ رجب اور شعبان کی مناسبتوں پر بھی اچھے پروگرام سننے کو ملے۔