Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • اللہ یار کھوسہ - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے اللہ یار کھوسہ صاحب نے ماتلی سندھ پاکستان سے لکھتے ہیں کہ

ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں سارے پروگرام اچھے جارہے ہیں ہمیں خط وغیرہ لکھنے کی زیادہ عادت بھی نہیں ہیں ایک لفظ لکھ کر بیٹھ جاتے ہیں کہ دوسرا لفظ کیا لکھیں ، ایسا نہیں ہے کہ ان پڑھ ہوں لیکن بدقسمتی سے آج کے دور میں انسان لکھنا لکھانا بھول ہی گیا ہے کسی سے ٹیلی فون نمبر لکھنے کا کہو تو وہ بھی منہ دیکھتا ہے ، میں تو خط لکھنے بیٹھ گیا ہوں خیر بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ میں ریڈیو تہران کی نشریات روزانہ سنتا ہوں اور مجھے آپ کے پروگرام بہت اچھے لکھتے ہیں۔ میرے اس خط کو پروگرام بز م دوستاں میں ضرور شامل کیئے گا۔

ٹیگس