Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • یاسین طوری - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ  کے قبائیلی علاقے پارہ چنار سے یاسین علی طوری صاحب نے وہ لکھتے ہیں کہ

 حسین تقوی یہ خط بھائی یاسین علی طوری صاحب ہمارے علاقے میں ریڈیو تہران کی نشریات بلکل صاف و شفاف سنائی دیتی تھیں لیکن ابھی کچھ دنوں سے نشریات کی آواز بہت ہی خراب ہے اور میں بہت ہی پریشان ہوں دیگر دوستوں سے بھی معلوم کیا وہ بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ آواز کی کیفیت بہت خراب ہے ، صرف انٹر نیٹ پر آواز صاف سنائی دے رہی ہے ریڈیو پر آواز نہ ہونے کے برابر ہے یہ میرا دوسرا احتجاجی خط ہے اس کو پروگرام بزم دوستاں میں ضرور شامل کیجیئے گا، آپ کی ویب سائٹ پر خبریں دیکھتا ہوں ریڈیو کے پروگرام سنتا ہوں لیکن میرا دل چاہتا ہے کہ میں ریڈیو کی نشریات ریڈیو پر ہی سنو، آپ کی نشریات میں پیش کیئے جانے والے پروگرام ہمیں بہت ہی پسند ہیں جبکہ یہاں ریڈیو تہران سننے والوں کی بھی ایک بہت بڑی تعداد ہے، آواز کے حوالے سے ضرور کچھ کریں۔

ٹیگس