Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • مرتضائی محمد مٹھل شنبانی-پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر سکھر سے مرتضائی محمد مٹھل شنبانی صاحب نے لکھتے ہیں کہ

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی رحلت کی 33 برسی کی مناسبت سے تعزیت پیش کی ہے اور لکھا ہے کہ امام خمینی رح نے ایران ہی نہیں پوری دنیا کے مسلمانوں اور حریت پسندوں کے لئے امن و دوستی اور آزادی کا پیغام دیا ہے۔ امام خمینی رح نے ایران کے شاہ کی ظلم و بربریت سے پر بادشاہت کو خاک میں ملادیا اور ایران کے عوام میں شعور پیدا کیا تاکہ وہ شاہ کی ظالم حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور ہم نے دیکھا کہ ایران کے عوام نے امام خمینی رح کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے میدان عمل میں قدم رکھا اور ایران کو شاہ کی ظالم حکومت سے نجات دلوائی امام خمینی رح کی رحلت کو 33 سال کا عرصۂ گزر گيا ہے لیکن آپ کا پیغام آج بھی دنیا کے گوش و کنار میں موجود ہے اور دنیا آج بھی اس سے استفادہ کررہی ہے اور الہی رہنماؤں کی نشانیاں بھی یہی ہوتی ہیں۔ ریڈیو سے نشر ہونے والے پروگراموں سے ہمیں انقلاب اور امام خمینی رح کی شخصیت سے آشنائی حاصل ہوئی اور ہمیں فخر ہے کہ ہم ریڈیو تہران کے سامع ہیں۔

ٹیگس