غلام بنی سمو- پاکستان
یہ خط ارسال کیا ہے ، پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر ٹنڈو محمد خان سے غلام بنی سماع صاحب نے لکھتے ہیں
ریڈیو تہران کے پروگرام پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں اور سارے پروگرام مجھے بے حد پسند ہیں ویسے اگر اپنی جاپ کی بات کروں تو شاید ہی میرے پاس وقت ہو، لیکن میں ریڈیو تہران کی نشریات اپنے علم اور معلومات میں اضافے کے لئے سنتا ہوں، خبریں تبصرے اور ديگر موضوعات پر معلوماتی پروگرامز سب کا معیار بلند ہوتا ہے،بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی رحلت کی 33 برسی کی مناسبت سے پیش کیئے جانے والے پروگرام بھی نہایت معلوماتی اور اثر انگیز رہے ہیں، من کی بات یہ ہے کہ ریڈیو تہران ہر لحاظ سے مفید اور بہترین ہے، رہا سوال آواز کی کیفیت کا جس پر سامعین تبصرے بھی کرتے ہیں تو عرض ہے کہ ہمارے شہر میں ریڈیو تہران کی نشریات اکثر و بیشتر صاف سنائی دیتی ہے کبھی کبھار آواز میں اتار چڑاؤ پیدا ہوتا ہے لیکن وہ تمام غیر ملکی نشریات کا مسئلہ ہے فری کیونسیز میں شور کا آنا معمول کی بات ہے اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ، سامعین بجلی کے آلات اور موبائل فون اور انٹرنیٹ ڈیوائز وغیرہ ریڈیو سے دور رکھیں ، آواز صاف ہوتی چلی جاتی ہے، خیر میں کہاں سے کہاں نکل گیا خط بھی کچھ لمبا سا ہوگیا ہے معذرت چاہتا ہوں تمام سامعین کو میرا سلام ، ریڈیو تہران ایران زندہ باد۔