Sep ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • ایاز مسعود - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے ایاز مسعود صاحب نے حیدرآباد سندھ پاکستان سے لکھتے ہیں کہ

ریڈیو تہران کی نشریات انٹرنیٹ کے ذریعے سنتا ہوں اور آرکائیو سے بھرپور استفادہ کررہا ہوں، خبریں تبصرے اور اپنے دیگر پسندیدہ پروگرام بھی میں  سنتا ہوں، سحر اردو ٹی وی کی ویب سائٹ کو بھی پابندی کے ساتھ چیک کرتا ہوں اور عالمی اور علاقائی خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں بزم دوستاں میرا پسندیدہ پروگرام ہے۔گذشتہ خط میں آپ نے نہایت محبت کے ساتھ میرے خط پروگرام میں شامل کیا تھا لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ شکوہ بھی کیا تھا کہ تحریر مختصر رہی جی ہاں آپ نے درست اندازہ لگایا تھا میں کہیں راستے میں کچھ فرصت کے اوقات ملے تو چند سطر تحریر کردی تھیں آج بھی وہی صورت حال ہے دیکھتے ہیں بات کہا تک جاتی ہے ریڈیو تہران کے پروگرام سن کر مجھے بہت مزہ آتا ہے ریڈیو تہران کی نشریات منفرد ہے کیونکہ اب اکثر ریڈیو اسٹیشنوں نے اپنی ریڈیو نشریات کا اسٹال ہی تبدیل کردیا ہے کچھ بتا نہیں چلتا کیا نشر کیا جارہا ہے لیکن ریڈیو تہران اپنے ہفتہ وار پروگرام پیش کرتا ہے جبکہ روزانہ نشر ہونے والے پروگرام بھی باقاعدگی کے ساتھ نشر ہوتے جن کو سن کر معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔ ریڈیو تہران کی پوری ٹیم اور ریڈیو سننے والوں کو میرا خلوص بھرا سلام ۔

ٹیگس