Oct ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • اسرار چودھری - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے شارٹ ویو میڈیا کلب شیخوپورہ پنجاب کے صدر اسرار احمد چوہدری نے

اس خط میں انہوں نے اپنے کلب عہدیداروں منجملہ ذیشان علی، علی محمد خیال قادری، محمد کاشف، حاجی ندیم سجاد، بابر علی، سید تنویر حسین شاہ، شمشاد احمد، عمران ڈوگر اور دیگر ممبران کلب۔محترم اسرار احمد چوہدری صاحب نے نہایت خوبصورت انداز میں یہ خط تحریر کیا ہے اور تحریر میں کئی رنگوں کا استعمال کیا ہے۔تین صفحات پر مشتمل اس خط میں اسرار احمد چوہدری صاحب نے جشن عید میلاد النبی ص کی مبارک باد پیش کی ہے اور لکھا ہے کہ یہ خط کافی عرصے بعد تحریر کررہا ہوں۔ ویسے میں نے اس پہلے نئے عسیوی سال کی مناسبت سے پیغام ارسال کیا تھا نہیں معلوم ان وجوہات کی بنا پر اس کو پروگرام میں شامل نہیں کیا گیا۔ اسرار احمد چوہدری مزید لکھتے ہیں کہ کچھ عرصے قبل پاکستان بھر میں شدید بارشیں اور سیلاب کی صورت حال ہی جس نے بعض علاقوں میں تباہی مچادی تھی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہم نے پاکستان میں اتنی شدید بارشیں اور سیلاب کی یہ صورت حال اس سے قبل نہیں دیکھی تھی ۔ حکومت پاکستان کی کارکردگی صفر نظر آئی جبکہ سیاسی درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے ، حکمرانوں کو عوام  کی کوئي فکر نہیں سب اپنی کرسی کی فکر میں ہیں، یہاں پر میں ریڈیو تہران کا شکریہ ادا کروں کا جنہوں نے پاکستان کے حالات کے حوالے سے بروقت خبریں اور تبصرے نشر کیئے۔ شاباش ریڈیو تہران۔ ویسے آپ کے تمام پروگرام نہایت معیاری اور دلچسپ ہوتے ہیں جبکہ پروگرام بزم دوستاں میں باجی ناہید انوری کی انٹری نے تو اس پروگرام کی رونقوں کو دوبالا کردیا ہے ، آپ نے پروگرام بزم دوستاں میں کہا تھا کہ جلد ہی انعامی مقابلے کا اعلان ہونے والا ہے اس خبر سے سامعین میں خوشی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ ڈاک کے سلسلے کے حوالے سے بھی آپ نے امید دلائی ہے۔

 

ٹیگس