Oct ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • شہزاد احمد نیازی - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے شہر ایبٹ آباد سے شہزاد احمد نیازی صاحب نے لکھتے ہیں

ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سن رہا ہوں اور مجھے ریڈیو تہران کی خبریں اور سیاسی پروگرام بہت پسند ہیں اس کے علاوہ صبح کی نشریات میں پیش کیا جانے والا پروگرام صبح امید مجھے بہت ہی اچھا لگتا ہے اس پروگرام میں بہت اچھی گفتگو ہوتی ہے اور داستان بھی پیش کی جاتی ہے، یہ داستانیں نہایت ہی سبق آموز ہوتی ہیں پروگرام افغانستان اور پاکستان گذشتہ ہفتے کے دوران میں پاکستان اور افغانستان کے حالات کا بہت ہی اچھے انداز میں جائزہ لیا جاتا ہے افغانستان میں رونما ہونے والے حالات واقعات پریشانی کا باعث ہیں اور ایک مرتبہ پھر اس ملک میں خون خرابے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے افغان عوام برسوں سے نہایت سخت حالات میں زندگی بسر کررہے ہیں جبکہ حالیہ رونما ہونے والی تبدیلیوں سے اس ملک کے حالات میں کوئی خاطر خواہ حالات نہیں بدلے ہیں بلکہ حالات بدتر ہوئے ہیں ہمسایہ ملکوں کے لئے بھی یہ پریشانی کا باعث ہیں ، ریڈیو تہران سے نشر ہونے والا پروگرام یادوں کے جھروکے بھی ہمیں ماضی کی یادوں کا تازہ کردیتے ہیں شاید ہم بہت سے واقعات بھول جاتے ہیں لیکن تاریخ سے آگاہی رکھنے والے اور وہ افراد جو ماضی کی تاریخ سے دلچسپی رکھتے ہیں ان کے لئے یہ پروگرام نہایت ہی معلومات ہے ، پروگرام بزم دوستاں تو سامعین کا پسندیدہ پروگرام ہے اور سامعین دوست اس پروگرام کے لئے خط تحریر کرتے ہیں اور ریڈیو تہران بھی سامعین کے خطوط کا جواب بہت ہی محبت سے دیتا ہے مجھے خط لکھنے میں بھی بھائی حسین تقوی کا اہم کردار ہے جنہوں نے لکھنے کے حوالےسے سامعین دوستوں کی حوصلہ افزائی کی ہے خط زیادہ لمبا ہوگيا ہے اجازت چاہتا ہوں خدا حافظ ۔

ٹیگس