Oct ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • محمد بشارت - ہندوستان

یہ خط ارسال کیا ہے ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے صدر مقام لکھنئو سے محمد بشارت صاحب نے لکھتے ہیں

سب سے پہلے میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے میرے گذشتہ خط کا جواب نہایت ہی محبت سے دیا اور یہ خط بھی آپ کی محبتوں کے جواب میں تحریر کررہا ہوں۔ میرے لئے یہ بات باعث افتخار ہے کہ ریڈیو تہران اپنے پروگرام میں سامعین دوستوں کی اس طرح قدردانی کریں میں کس قابل ہوں صرف ریڈیو تہران سننے پر آپ کی طرف سے ڈھیروں دعائیں ملتی ہیں اور محبتوں کے پھول نچھاور کیئے جاتے ہیں۔ تہران ریڈیو کی نشریات میں پیش کیئے جانے والے سب ہی پروگرام مجھے پسند ہیں اگر ایک ایک کا نام لیکر تفصیل بیان کرنے لگا تو بہت وقت لگ جائے جائے صرف اتنا عرض کروں گا کہ ریڈیو تہران نے اپنے سامعین کے لئے علمی ، ثقافتی اور سیاسی پروگراموں پر خصوصی توجہ دے رکھی ہے اور اپنے سامعین کے لئے بہترین پروگراموں کا انتخاب کرتا ہے۔ ویسے ہمارا یہاں لکھنئو میں بھی ریڈیو تہران سننے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے اور نواب اصغر علی خان صاحب جو ایک عرصے سے صاحب فراش ہیں ریڈیو تہران سے بہت ہی زیادہ پیار کرتے ہیں ایک زمانے میں ان کے گھر کا مہمان خانہ دوستوں کے اجتماع کا مرکز ہوا کرتا تھا لیکن کرونا وائرس کی وباء کے بعد سے حالات یکسر تبدیل ہوگئے اور لوگوں کی مصروفیات میں بھی اضافہ ہوتا چلاگیا۔ ریڈیو تہران کی پوری ٹیم کو میرا سلام ۔

ٹیگس