Oct ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • احسان علی - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر ٹنڈو باگو سے احسان علی گھمّو صاحب نے لکھتے ہیں

ایک عرصے سے ریڈیو تہران سن رہا ہوں پہلے خط بھی تحریر کیا کرتا تھا لیکن اب کچھ عرصے سے خط وغیرہ کا سلسلہ بھی ختم ہوکر رہ گیا ہے دوستوں سے آپ کا واٹس ایپ نمبر لیا ہے اور یہ چند لائیں تحریر کررہا ہوں  ریڈیو تہران کی  نشریات کے تمام پروگرام اچھے چل رہے ہیں ، ہر پروگرام قابل تعریف ہے ، لیکن خبریں اور حالات حاضر کے پروگرام میرے پسندیدہ پروگرام ہیں جبکہ ایران اور علاقائی حالات کے بارے میں معلومات پر مبنی پروگرام بھی مجھے پسند ہیں۔ پروگرام بزم دوستاں میں آپ نہایت بہترین انداز میں آپ کی گفتگو دل کو بھاتی ہے ایک ایک لفظ میں مٹھاس ہوتی ہے پروگرام یادوں کے جھروکے سن کر ماضی میں پیش آنے والے واقعات سے آگہی ملتی ہے انسان کو اپنی تاریخی واقعات کا علم ہوتا ، پروگرام گھر اور گھرانہ میں نہایت بہترین انداز میں کنبے میں مہر و محبت میں اضافے اور اخلاقی عنوانات سے اچھی گفتگو رہتی ہے ، پروگرام خلقت کی رعنائیاں بھی میں ہمیں خدا سے نزدیک کرنے کے لئے اچھے مضامین ہوتے ہیں۔ 

ٹیگس