بلقیس فاطمہ - پاکستان
یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے شہر کراچی سے محترمہ بلقیس فاطمہ صاحبہ نے لکھتی ہیں کہ
جب بھی کچھ وقت ملتا ہے کوشش کرتی ہوں کہ ریڈیو تہران کے لئے خط تحریر کردوں لیکن میرے دوسرے بھی بہت سے کام ہوتے ہیں جن کو انجام دینے میں وقت بہت تیزی کے ساتھ گزر جاتا ہے اور پھر میں اپنے آپ سے کہتی ہوں چلو بعد میں ریڈیو تہران کے لئے خط لکھ دوں گی۔ لیکن آج میں نے پکا ارادہ کیا اور واٹس ایپ پر یہ مختصر خط تحریر کرنے بیٹھ گئی۔ اب کب تک یہ سلسلہ چلتا ہے معلوم نہیں کیونکہ اگر کچھ تحریر کرتے وقت کوئی فون آجائے یا کوئی کام درپیش ہوجائے تو تحریر کا ردھم باقی نہیں رہتا میں کہاں سے کہاں نکل گئی پچلے ہفتے بزم دوستاں پروگرام سن رہی تھی بہت ہی اچھا لگا اور بھائی حسین تقوی اور ناہید انوری نے نہایت ہی بہترین انداز میں سامعین کے خطوط کا جواب دیا ریڈیو تہران کی نشریات میں پیش کیئے جانے والے پروگرام بہت ہی من پسند ہیں سن کر اچھا لگتا ہے شاید یہ میرا احساس ہو لیکن جس سے بھی ریڈیو تہران کا ذکر ہوتا ہے وہ یہی کہتا ہے کہ پروگرام بہت اچھے ہوتے ہیں ماہ محرم و صفر اور ماہ ربیع الاول میں پیش کیئے جانے والے خصوصی پروگرام معلوماتی ہوتے ہیں اور ان پروگراموں میں نوحوں قصیدوں اور مرثیوں کو شامل کرنے سے سننے والوں کے لئے اچھے احساسات اور جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ ریڈیو تہران کے دیگر پروگرام بھی سامعین پسند ہیں اور سننے والوں کی توجہ کو مبزول رکھتے ہیں۔ آپ لوگوں کے لئے منہ سے دعائیں نکلتی ہیں۔