Oct ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • یاسر حمید - پاکستان

یہ خط ارسال کیا ہے پاکستان کے صوبہ سندھ کے صدرمقام کراچی سے یاسر حمید صاحب نے لکھتے ہیں کہ

ریڈیو کا پرانا سامع رہا ہوں پابندی کے ساتھ مختلف ریڈیو اسٹیشنوں کی نشریات سنتا رہا ہوں لیکن اب ریڈیو وقت ملنے پر سنتا ہوں اس لئے کہ معاملات زندگی اتنے پیچیدہ ہوچکے ہیں کہ دوسری کسی ایکٹیویٹی کی طرف سوچنا بھی مشکل ہوگیا ہے ، پہلے ریڈیو پابندی کے ساتھ سنتا تھا خط بھی لکھتا تھا اور بہت سے ریڈیو اسٹیشنوں میں ریگولر لسنرز کے عنوان سے میرا نام درج تھا، مجھے نہیں معلوم کہ آج کل بھی یہ ہی طریقہ ہے یا بدل گیا ہے، پچھلے دنوں ریڈیو تہران کی شام کی نشریات سنی ، بہت دنوں بعد ریڈیو ہاتھ میں لیا تھا پروگرام سن کر بہت اچھا لگا ، خبریں اور دہلی سے رپورٹ سنی جبکہ پروگرام بزم دوستاں شروع ہوا تو اپنے خط لکھنے کی یاد تازہ ہوگئی خیالوں میں ڈوب گیا ، پھر جی چاہا کہ چند سطر ریڈیو تہران کے لئے ارسال کردی جائیں میرے ایک دوست سے آپ کا واٹس ایپ نمبر لیا اور یہ تحریر روانہ کررہا ہوں اس امید کے ساتھ کہ حوصلہ افزائی فرمائیں گے۔

آئندہ بھی ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سننے کی کوشش کروں گا۔

 

ٹیگس