امریکہ: سماعت کے دوران خاتون جج پر ملزم کا حملہ + ویڈیو
امریکی ریاست نیواڈا کی ایک عدالت میں قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ملزم نے خاتون جج پر حملہ کردیا۔
سحرنیوز/ دنیا: امریکہ سے حیرت میں ڈالنے والی ایک خبر موصول ہوئی ہے۔ خبر ہے کہ ملزم نے خاتون جج کے ساتھ بد تمیزی بھی کی نازیبا الفاظ استعمال کیا۔ خبر سے متعلق ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔
یہ واقعہ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس سے متعلق ہے جو گزشتہ روز بدھ کو پیش آیا۔ میڈیا کے ذریعہ جو رپورٹیں موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق 30 سالہ ملزم دیوبرا ریڈین پر تین بار بیٹری چوری کرنے کا الزام تھا۔ کلارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ میں جج میری کے ہولتھس کے سامنے ملزم کی پیشی ہوئی۔
وکیلوں کی دلیلیں سننے کے بعد جج نے ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کا حکم سنایا۔ اس پر ملزم اتنا برہم ہوا کہ اس نے بھری عدالت میں دوڑ کر جج کی میز کے اوپر سے چھلانگ لگائی اور جج صاحبہ کے اوپر جا گرا نیز ملزم نے جج صاحبہ پر گھونسے برسانے شروع کردیئے۔
اس ہاتھا پائی میں عدالت کے کارکنان کو بھی چوٹیں آئی ہیں البتہ عدالتی عملے کے مطابق جج صاحبہ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ ملزم کو اسی وقت گرفتار کرلیا گیا تھا اور اب اسے مزید سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔