Jan ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں غاصب اسرائیل کے مزید 2 فوجی ہلاک

غزہ کی زمینی جنگ میں صیہونی فوج نے اپنے مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے جن میں ایک فوجی افسر بھی شامل ہے۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی فوج اور صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ جنگ میں مزید دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہيں۔ صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک فوجی افسر بھی شامل ہے جسے شمالی غزہ میں ہلاک کیا گیا۔
صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک پانچ سو سے زائد اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہيں ، جبکہ فلسطینی گروہوں اور دیگر آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد اس سے کہيں زیادہ ہے۔ صیہونی حکومت اپنے فوجی نقصانات کی خبریں شدت کے ساتھ سینسر کررہی ہے۔ صیہونی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد ڈھائی ہزار سے زیادہ ہے۔

ٹیگس