غاصب اسرائیلی حکومت پر ہتھیاروں کی پابندی لگنی چاہئے: اقوام متحدہ کے رپورٹروں کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے رپورٹروں نے غزہ پٹی میں غاصب اسرائیل کے جرائم جاری رہنے کے سبب اس غاصب حکومت پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ دنیا: ایران پریس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے رپورٹروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور غزہ کے معصوم لوگوں کے خلاف ان ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے صیہونی حکومت کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے رپورٹروں نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا ہے کہ تمام ممالک کو یہ اطمینان حاصل کرنا چاہیے کہ متحارب گروپ 1949 کے جنیوا کنونشنوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق انسان دوستانہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کر رہے ہیں۔
دریں اثنا صیہونی فوج کے ایک جنرل اسحاق بریک نے صیہونی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح پر حملہ اسرائیل کو موت میں منہ میں پہنچا دے گا۔ اسحاق بریک نے مزید کہا کہ ہمارے حالات مناسب نہیں، خاص طور سے یورپی اور امریکی ممالک کے درمیان حالات مناسب نہیں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ، امریکہ کے اسٹریٹیجک اتحادی کے طور پر، واشنگٹن کے ساتھ، جو تل ابیب کا اصل حامی ہے، صیہونی حکومت کی سیاسی اور فوجی حمایت میں ہمیشہ فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔