Apr ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • بریکس کے رکن ملکوں کے آزاد مالیاتی سسٹم کی توسیع سے مغربی ملکوں کو تشویش

روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ (بریکس) کے رکن ممالک کے اپنے آزاد مالیاتی سسٹم کی توسیع کے بارے میں مغربی ملکوں کی تشویش بڑھ رہی ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یونائیٹڈ رشیا پارٹی کی جنرل کونسل کمیشن کے اجلاس میں بیرون ملک شہریوں کی حمایت اور ان کے لیے بین الاقوامی تعاون کے بارے میں کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بریکس ممالک کی طرف سے آزاد مالیاتی سسٹم کی توسیع نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ اگر یہ منصوبے کامیاب ہو جاتے ہیں اور ہم اس مقصد کو یعنی آزاد مالیاتی میکانزم کی توسیع کو حاصل کر لیتے ہیں تو ہم اس وقت مغرب کی قیادت میں کام کرنے والے عالمگیریت کے طریقہ کار کو ٹھوس طریقے سے کمزور کر دیں گے۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک بین الاقوامی تجارت اور مالیاتی میکنزم میں بریکس کے کردار کو بڑھانے، بینکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور قومی کرنسیوں کے استعمال کو وسعت دینے اور اس گروپ کے لیے ایک خصوصی کرنسی کے قیام میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب نے بین الاقوامی میکنزم کا بے شرمی سے غلط استعمال شروع کر دیا ہے اور انہیں حریفوں کو دبانے اور مخالفین کو سزا دینے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ٹیگس