Mar ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • ٹرمپ اتحادیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی، زیلنسکی کی  بے عزتی سے عبرت حاصل کریں

ٹرمپ نے اتحادیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی اب اتحادیوں کو چاہئیے کہ وہ زیلنسکی کی بے عزتی سے عبرت سبق حاصل کریں۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرائنی ہم منصب Volodymyr Zelensky کے درمیان کشیدگی کے بعد یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد الفرح نے امریکہ کے اتحادیوں کے نام ایک انتباہی پیغام میں انھیں مشورہ دیا ہے کہ وہ یوکرینیوں اور زیلنسکی کے انجام سے سبق سیکھیں جنہوں نے امریکہ پر بھروسہ کیا تھا اور ٹرمپ نے انہیں بے عزت کر دیا۔

انہوں نے امریکہ کے اتحادیوں کو خبردار کیا کہ زیلنسکی کے انجام سے سبق سیکھیں، جسے ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے نکال دیا۔

یمنی عہدیدار نے امریکہ کے اتحادیوں سے کہا کہ اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ امریکی آپ کے خلاف نہیں اٹھیں گے؟" اگر وہ اپنے پیاروں کے ساتھ اس طرح توہین  آمیز سلوک کرتے ہیں تو وہ ان سے کیسا سلوک کریں گے جن سے وہ نفرت کرتے ہیں، یعنی عربوں اور مسلمانوں سے؟

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات شدید تنازع کا شکار ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے روس کے ساتھ جاری جنگ پر ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کیے اور یوں یہ ملاقات تلخ کلامی میں بدل گئی۔

صدر ٹرمپ نے صدر زیلنسکی سے کہا کہ آپ یہ جنگ نہیں جیت سکتے لیکن ہماری وجہ سے آپ اس جنگ سے نکل سکتے ہیں ۔ اگر آپ کی فوج کے پاس ہمارا دیا ہوا فوجی سازوسامان نہیں ہوتا تو یہ جنگ 2 ہفتوں سے زیادہ نہیں چل سکتی تھی۔ اس ملاقات کے دوران ٹرمپ نے زیلنسکی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا اپنی حمایت واپس لے لے گا۔

ٹیگس