-
ایران کے نائب صدر نے کیا امیر قطر کا پر جوش استقبال۔ ویڈیو
May ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۷آج امیر قطر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ امیر قطر نے تہران دورے کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب سید ابراہیم رئیسی اور قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
خاتون صحافی شیرین کی شہادت پر فلسطین سراپا احتجاج۔ تصاویر
May ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۳آج صبح صیہونی دہشتگردوں نے الجزیرہ ٹی وی چینل کی ایک سینیر صحافی اور رپورٹر شیرین ابوعاقلہ کے سر پر گولی مار کر انہیں شہید کر دیا۔ یہ اتفاق اُس وقت پیش آیا جب صیہونی دہشتگردوں کے ایک ٹولے نے فلسطینی کیمپ جنین پر دھاوا بولا۔ صیہونی ٹولے کی اس دہشتگردی کے بعد فلسطین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں بالخصوص صحافیوں نے شیرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صیہونی دہشتگردوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
-
صیہونی دہشتگردوں نے الجزیرہ چینل کی خاتون رپورٹر کو گولی مار دی+ مکمل ویڈیو
May ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۸مقبوضہ فلسطین کے جنین کیمپ پر صیہونی دہشتگردوں نے دھابوا بولا جس کے دوران الجزیرہ کی نامہ نگار اور رپورٹر شیرین ابوعاقلہ شہید ہو گئیں۔
-
انہدام جنت البقیع سے یمن کی تاراجی تک شیطان کی ڈگڈگی پر تکفیریت کا ننگا ناچ (مقالہ)
May ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۴دنیا بھر میں موجود حریت پسند آج جنت البقیع کے انہدام کے جانگداز المیہ پر اس دن کی یاد میں مجالس کا اہتمام کرتے ہیں مختلف پروگرامز اور احتجاجی جلسوں میں شریک ہو کر اپنا احتجاج درج کراتے ہیں کہ 8 شوال کی تاریخ اس دردناک واقعہ کی یاد کو تازہ کرتی ہے جب 90 سال زیادہ عرصہ ہونے آیا وہابیت و تکفیریت نے اس تاریخی قبرستان کو منہدم کر کے آنے والے کل کے لئے اپنے خون خرابے کی سیاست کا اعلان کر دیا تھا۔
-
محنت کشاں طبقے سے قائد انقلاب اسلامی کا خطاب۔ تصاویر
May ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۶آج پیر کے روز رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے محنت کش اور پیداواری شعبے سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد اور نمائندوں سے خطاب فرمایا۔ اس موقع پر آپ نے محنت کش طبقے کو پیداواری شعبے کا ستون قرار دیتے ہوئے دشمن کے مقابلے میں انہیں صفِ اول کے مجاہدین میں شمار کیا۔
-
بے سبب تنگ کرتے ہیں صیہونی دہشتگرد۔ ویڈیو
May ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۲:۴۵ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس قدر بے حیائی کے ساتھ صیہونی دہشتگرد مسجد الاقصیٰ میں محو عبادت مسلم خواتین کی بے حرمتی کرتے ہوئے انکے ساتھ بہیمانہ انداز میں پیش آ رہے ہیں۔ اے کاش ان تصاویر سے عرب حکام کی غیرت میں کوئی جولانی پیدا ہو جاتی!
-
شام کے صدر بشار اسد کی قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات۔ تصاویر+ویڈیو
May ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۰شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
سیٹ بیلٹ باندھ کر یہ ویڈیو دیکھیں !
May ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۰رولر کوسٹر یا ہوائی ٹرین جس میں سوار ہونے کے لئے جگر چاہئے۔
-
فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کارروائیوں کا مرثیہ پڑھتی صیہونی نیوز کاسٹر
May ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۵۶حالیہ ہفتوں کے دوران صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے فلسطینی نوجوانوں نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں سات شہادت پسندانہ کارروائیاں انجام دی ہیں جن میں کم از کم ۱۹ صیہونی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں ان کارروائیوں سے جہاں فلسطینی باشندوں میں خوشی کی لہر دور گئی وہیں غاصب صیہونیوں میں کوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ ایک صیہونی چینل پر ایک نیوزکاسٹر کو شہادت پسندانہ کارروائیوں کا مرثیہ پرھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
-
فلسطینی جیالوں کی تلاش میں پھرتے غاصب صیہونی۔ ویڈیو
May ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۴دو روز قبل صیہونی دہشتگردی کے مرکز تل ابیب کے ایک علاقے میں فلسطینی جوانوں نے ایک شہادت پسندانہ کاروائی کرتے ہوئے کم از کم تین صیہونیوں کو ہلاک کر دیا جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ فلسطینی جوان کاروائی انجام دینے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے جنکی تلاش جاری ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صیہونی غاصب ان جوانوں کو پکڑنے کے لئے گھر گھر کی تلاشی لے رہے ہیں۔