Sep ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں بھگدڑ کا واقعہ ، اموات کی تعداد چالیس ہو گئی

ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو میں گزشتہ روز ایک سیاسی ریلی کے دوران پیش آنے والے بھگدڑ کے واقعے میں اموات کی تعداد چالیس ہو گئی ہے

 سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز، فلمی دنیا سے سیاست میں قدم رکھنے والے ٹی وی کے پارٹی کے چیف وجے کی ایک ریلی کے دوران بھگدڑ درجنوں ہلاک و زخمی ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ مرنے والوں میں سترہ خواتین اور نو بچے بھی شامل ہیں۔
ٹی وی کے پارٹی کے چیف نے گزشتہ شب جہاں متاثرہ کنبوں سے جاکر ملاقات کی وہیں انہوں نے مرنے والوں کو بیس بیس لاکھ اور زخمیوں کو دو دو لاکھ کا معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے واقعے کے پیچھے کسی سازش کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مدراس ہائیکورٹ کی طرف رجوع بھی کیا ہے۔
واقعے پر تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے شدید افسوس اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہماری ریاست کی تاریخ میں کبھی کسی سیاسی جماعت کی طرف سے منعقدہ تقریب میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی جانیں نہیں گئیں۔
وزیر اعظم نریدر مودی نے بھی واقعے پر اظہار افسوس کرتے مہلوکین کے اہل خانہ کو دو لاکھ اور اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ واقعے پر اپوزیشن جماعت کانگریس اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

 

ٹیگس