-
عراق، جنرل قاسم سلیمانی اور شہدائے استقامت کو خراج عقیدت
Dec ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۶:۲۳عراقی عوام نے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقید پیش کرنے کے لئے ان کا سیمبولیک جلوس جنازہ نکالا۔
-
چاند کے لیے اڑن طشتری کا ڈیزائن پیش ہو گیا
Dec ۳۰, ۲۰۲۱ ۰۵:۵۲کہا جاتا ہے کہ اڑن طشتریوں اور خلائی مخلوق کا باہمی تعلق ہوتا ہے لیکن اب میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنسدانوں نے چاند کی تسخیر و تحقیق کے لیے ایک اڑن طشتری کا تصور پیش کیا ہے۔
-
سینڈ آرٹسٹ کا شہید قاسم کو انوکھا خراج عقیدت!۔ ویڈیو
Dec ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۳ایک نوجوان آرٹسٹ نے ایران کے مایۂ ناز فوجی کمانڈر اور قدس فورس کے چیف، شہید قاسم سلیمانی کو بزبان فن و ہنر خراج عقیدت پیش کیا۔
-
عراق، جابجا جلوہ نما ہیں قاسم و ابو مہدی کی تصاویر
Dec ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۷عراق میں شاہراہوں پر جابجا محاذ استقامت کے دو عظیم کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی تصاویر نظر آتی ہیں، وہی دو سورما جن کی جانفشانیوں نے عراق و شام کو خونخوار امریکی، صیہونی اور تکفیری ٹولے داعش کے شر سے نجات دلائی اور ملک کے تمام علاقوں کو اُس کے چنگل سے آزاد کرا کے ملکی عوام کو واپس لوٹایا۔
-
یوں تڑپاتا ہے آشیانے کا اجڑنا۔ ویڈیو
Dec ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۹مقبوضہ فلسطین کی ایک کرب ناک ویڈیو جس میں صیہونی دہشتگرد ایک فلسطینی کنبے کا مکان مسمار کر رہے ہیں جبکہ خاتون ہے جسے اپنا آشیانہ اجڑتا دیکھ کر قرار نہیں آ رہا ہے اور کچھ خواتین اُسے آغوش میں لے کر قرار دلانے کی کوشش کر رہی ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ اپنی اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے بے قرار بچے کو گلے سے لگا کر اُسے دلاسہ دے رہی ہے کہ اِس سے اچھا مکان ہم تمہارے لئے بنائیں گے۔
-
مالک کی بارگاہ میں زیادہ باعزت کون؟۔ پوسٹر
Dec ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۱اسلام نے رنگ، نسل، قوم، قبیلے اور زبان جیسے ہر امتیاز کو مٹا کر بارگاہ خداوندی میں قرب و عزت کا معیار پرہیزگاری اور نفس کی پاکیزگی کو قراد دیا ہے۔ سورۂ مبارکہ حجرات میں ارشاد ہوتا ہے کہ بیشک ﷲ کے نزدیک تم میں زیادہ باعزت وہ ہے جو تم میں زیادہ پرہیزگارہو! (حجرات/۱۳)
-
ناجائز بستیاں۔ ویڈیو
Dec ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۳لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میں، تم ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں! یہ شعر مقبوضہ فلسطین کی صورتحال کو بخوبی اجاگر کرتا ہے جہاں غاصب صیہونی ٹولہ تمام تر بے رحمی کے ساتھ ارض فلسطین کے مالک باشندوں کو انکے گھروں سے نکال باہر کر کے انکی جگہ پر اپنی ناجائز بستیاں تعمیر کر رہا ہے۔
-
غلیل اور پتھروں سے صیہونی دہشتگردی کا مقابلہ کرتے فلسطینی نوجوان۔ ویڈیو
Dec ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۵فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں ایک طرف جہاں صیہونی بربریت اور جرائم میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے، وہیں دوسری جانب فلسطینی نوجوان بھی میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں اور کسی قسم کے آتشیں اسلحے کے بغیر پتھروں، غلیلوں اور ٹایروں کی مدد سے اپنے دفاع میں مصروف ہیں۔
-
بہتر ہے اسرائیل یہ ویڈیوز نہ دیکھے!۔ ویڈیو
Dec ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۷حالیہ مہینوں میں قبلہ اول پر قابض غاصب صیہونی ٹولے نے اپنی خام خیالی میں ایران کے ایٹمی مراکز پر حملہ کرنے کی دھمکی دینے کی کوشش کی، جس کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سپوتوں نے اپنے بنائے تباہ کن میزائلوں اور بمبار ڈرونز سے اُس کو ایسا سبق سکھایا کہ وہ شاید اب ایران پر حملہ کا خواب بھی جلد نہیں دیکھ پائے گا۔
-
علاقہ جہاں کیلے اور سیب سے بھی کیل ٹھوک لیتے ہیں!۔ ویڈیو
Dec ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۴۹روس کے سائبیریا علاقے میں اویمیاکن نامی ایک قریہ ہے جسے دنیا کا سب سے ٹھنڈا علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ اس خطے کا درجہ حرارت 67- سینٹیگریڈ تک پہنچ بھی جاتا ہے اور نتیجتاً یہاں کیل ٹھوکنے کے لئے لوگ ہتھوڑی کے بجائے کیلے اور سیب کی مدد بھی لے لیتے ہیں۔