-
سرحد پر ایرانی سکیورٹی فورسز اور طالبان کا آمنا سامنا۔ ویڈیو
Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۶ایران افغانستان سرحد سے موصولہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ طالبان نے گزشتہ روز ایران کی سرحد سے ملے اسلام قلعہ کسٹم ہاؤس کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین تجارتی لین دین کا سلسلہ رک گیا ہے۔ اس موقع پر ایرانی فورسز کے ساتھ طالبان کا آمنا سامنا بھی ہوا۔ دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کچھ افغان فوجیوں نے طالبان کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے ایران کی سرحد میں داخل ہو کر پناہ لی ہے۔
-
شیطان کے نقش قدم پر مت چلنا!۔ پوسٹر
Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۸خدائے رحمان اپنے بندوں سے فرما رہا ہے کہ دیکھو میرے بندو! شیطان کے نقش قدم پر مت چلنا، وہ تمہارا بالکل آشکارا دشمن ہے۔ سورہ مبارکۂ حشر کی آیت ۱۶ میں بھی ارشاد ہوتا ہے کہ شیطان پہلے تو انسان کو اپنی جانب بلاتا ہے، کفر اختیار کرنے کی دعوت دیتا ہے، پھر جب بندہ کفر اختیار کر کے راہ راست سے بھٹک جاتا ہے تو پھر شیطان اُس سے اپنا دامن جھاڑ لیتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تجھ سے بری الذمہ ہوں، مجھے تو رب العالمین سے ڈر لگتا ہے!
-
سپاہ پاسداران نے اپنے جدیدترین اسلحوں اور آلات حرب کی رونمائی کی۔ ویڈیو
Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۰گزشتہ روز انواع و اقسام کے جدید ترین ہتھیار اور دفاعی آلات سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری دستے صابرین کے حوالے کئے گئے۔
-
گدھا ہو یا ہاتھی، دونوں صیہونی حصار میں ہیں!۔ کارٹون
Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۷امریکہ میں بر سر اقتدار رہنے والی جماعتیں، ڈیموکریٹ ہو یا ریپبلیکن، دونوں ہی صیہونی حصار میں ہوتی ہیں اور ان میں یہ توانائی ہی نہیں کہ وہ صیہونی مفادات کے خلاف کوئی اقدام کر سکیں۔ امریکہ کی سبھی حکومتیں مکمل طور پر صیہونیوں کی شیطانی پالیسیوں کے جال میں جکڑی ہوتی ہیں۔
-
دبی پورٹ پر دھماکہ کی ویڈیوز
Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۹دبئی میں واقع جبل علی پورٹ پر لنگرانداز ایک بحری جہاز میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔ الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق دھماکے کی وجوہات معلوم نہيں ہوسکی ہیں، تاہم صابرین نیوز نے مقامی ذرائع کے حوالے بتایا ہے کہ جبل علی پورٹ پر حملہ ہوا ہے۔صابرین نیوز کے مطابق دھماکہ کلب ہاؤس کے قریب ہوا ہے، ابتدائی رپورٹوں کے مطابق اس حملے میں پورٹ پر موجود تیل کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جبل علی پورٹ پر موجود ائربیس امریکیوں کے اختیار میں ہیں۔
-
عراق، اربیل میں امریکی صیہونی ٹھکانے پر بڑا حملہ+ ویڈیو
Jul ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۳عراق کے کردستان علاقے کے اربیل شہر میں امریکی فوجی ٹھکانے پر ڈرون اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
-
کلیساؤں سے نفرت + ویڈیو
Jul ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۶کینیڈا میں بچوں کی اجتماعی قبروں کے دریافت ہونے کے بعد مسلسل کلیساؤں پر حملے ہو رہے ہیں اور اب در متعدد کلیساؤں کو نذر آتش کیا جا چکا ہے۔
-
مومنو! اپنی نگاہیں نیچی رکھا کرو!
Jul ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۳پردہ ایک با اخلاق، با ایمان، با حیا، پاکیزہ اور اسلامی زندگی گزارنے کے لئے ایک واجب فریضے کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کے محقق ہونے میں مرد اور خواتین دونوں کا مساوی کردار ہے اور دونوں کو ہی کچھ باتوں اور نزاکتوں کا خیال رکھنے کا پابند بنایا گیا ہے۔
-
عراق، امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملے کی ویڈیو
Jul ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۲عراقی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی سفارتخانے کے التوحید علاقے میں شدید حملے کے بعد سائرن بجنے لگے اور امریکہ کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے سفارتخانے کے اوپر پروازیں کیں۔ ابھی تک اس حملے میں ممکنہ جانی و مالی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم عراق کی استقامتی تنظیمیں واضح اعلان کر چکی ہیں کہ وہ ملک سے امریکی دہشتگردوں کو نکال کر ہی دم لیں گے۔
-
لندن میں امریکی سفارتخانے کے باہر فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے+ ویڈیو
Jul ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۵لندن میں کچھ شہری اداروں نے امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کرکے فلسطینی قوم سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔