-
دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف ماؤں اور ننہے بچوں کے احتجاج کا عالمی دن (ویڈیو/تصاویر)
Jul ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۲عالمی یوم علی اصغر در حقیقت دہشتگردی، انتہا پسندی، تعصب اور باطل کے خلاف ماؤں اور انکے ننہے بچوں کے احتجاج کا عالمی دن ہے۔ اسی مناسبت سے ایران سمیت دنیا بھر میں آج نہایت پروقار انداز میں خصوصی اجتماعات ہو رہے ہیں۔
-
حسین (ع) ہو یا حسینی، ظلم کے آگے نہیں جھکتا (پوسٹر)
Jul ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۵ہیہات منا الذلہ، امامِ ’حریت‘ حضرت سید الشہدا حسین بن علی (ع) کی آواز میں بلند ہوا وہ نعرہ ہے جس کی گونج تا قیامِ قیامت حریت پسندوں کے دلوں میں ظلم و استبداد کے بالمقابل مزاحمت و استقامت کا جذبہ پیدا کرتی رہے گی۔
-
کربلا؛ حسینیوں نے قرآن پاک ہاتھ میں بلند کر کے محرم کا استقبال کیا (ویڈیو)
Jul ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۸محرم کی آمد پر عراق کے مقدس شہر کربلا میں اکٹھا ہوئے دسیوں ہزار ملکی و غیر ملکی حسینی پروانوں نے بڑے ہی شاندار انداز میں سویڈن میں ہوئی کتابِ الٰہی کی اہانت کی ایک بار پھر مذمت کی اور قرآن پاک کو ہاتھ میں اٹھا کر لبیک یا رسول اللہ، لبیک کتاب اللہ اور لبیک یا حسین کے فلگ شگاف نعروں کے ساتھ نئے ہجری قمری سال سنہ 1445 کا استقبال کیا۔
-
محسنِ انسانیت حسینِ شہید (ع) کی یاد کو تیار ہوتا کشمیر (ویڈیو)
Jul ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۸محسن انسانیت، پاسبان شریعت محمدی، امامِ حریت و آزادی، نبی رحمت کے پیارے حضرت امام حسین علیہ السلام سے منسوب ایام، محرم الحرام کی آمد اور نئے ہجری قمری سال کے آغاز کے پیش نظر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں زور و شور سے تیاریاں کرتے نوجوان۔
-
یوکرینی فوجیوں کی دہشتگردی (ویڈیو)
Jul ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۱حال ہی میں یوکرین سے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرین کے فوجیوں نے اپنی دہشتگردانہ ماہیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کار کو روکا اور اُس میں سوار سبھی عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کے بعد انکی لاشوں کو سبزہ زار کے درمیان ڈال کر انکی کار کو بھی چھپانے کی کوشش کرنے لگے۔ ماضی میں بھی اس قسم کی متعدد ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں جن سے بعض یوکرینی فوجیوں کی دہشتگردانہ ماہیت کی عکاسی ہوتی ہے، اُن میں شام میں ناکام ہوئے تکفیری دہشتگردوں کی یوکرین میں موجودگی بھی شامل ہے۔
-
حزب اللہ نے صیہونی ٹولے کو آئینہ دکھا دیا، ایک ویڈیو سے کھلبلی مچ گئی
Jul ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۱حزب اللہ لبنان کے جوانوں نے اپنی تازہ ترین ریہرسل کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے ناجائز صیہونی ریاست کے ساتھ لگی اپنی سرحد پر خصوصی آپریشن کی ایک تصویر پیش کی ہے اور صیہونی حکام کے لئے واضح کیا ہے کہ وہ اسکے فوجیوں کا شکار کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اور اگر انہوں نے علاقے میں کوئی احمقانہ حرکت کرنے کی کوشش کی تو انہیں اسکی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
-
مبلغینِ اسلام سے قائد انقلاب اسلامی کا رہنما خطاب (خبر)
Jul ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۳:۰۰رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور مبلغین سے ملاقات میں، دین اور دینی مقاصد کی تبلیغ کو، دینی مدارس کی سب سے اہم ذمہ داری قرار دیا۔
-
یوگینڈا؛ کمپالا کی جامع مسجد میں صدر ایران کا شاندار استقبال (ویڈیو)
Jul ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۹صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے افریقی ممالک کی جانب اپنے سفر کے دوسرے پڑاؤ یوگینڈا میں مقامی مسلم مذہبی رہنماؤں اور عوام سے ملاقات اور گفتگو کی۔ دارالحکومت کمپالا کی جامع مسجد میں یہ ملاقات انجام پائی جہاں صدر ایران کے پہنچنے سے کافی دیر پہلے سے لوگ ایران اور اپنے قومی پرچم کو لہراتے ہوئے انکے پرجوش استقبال کے لئے آمادہ ہو گئے تھے۔ صدر ایران کے مسجد پہنچنے پر لوگوں نے پیغمبر (ص) و اہل بیت علیہم السلام پر صلوات نثار کرتے ہوئے ان کا شاندار استقبال کیا۔
-
ہاتھ میں قرآن پاک لئے مسلمانوں کا سویڈن میں مظاہرہ (ویڈیو)
Jul ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۷سویڈن کے شہر مالمو میں بھی مسلمانوں نے قرآن کریم کو ہاتھ میں لے کر اسلامی مقدسات کی اہانت کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں مختلف ممالک سے ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی اور بے حرمتی کرنے والے شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ سویڈن کے مانچسٹر میں بھی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
-
لیزر لائٹ کی حیرت انگیز مگر مہلک طاقت (ویڈیو)
Jul ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۱سائنس و ٹیکنالوجی ہر گزرتے دن کے ساتھ انسان کے سامنے اپنا اک نیا حیرت انگیز کرشمہ پیش کرتی ہے۔ ویڈیو میں ایک بہت ہی طاقتور لیزر لائٹ کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے جس کی مدد سے عظیم الجثہ درختوں اور دیگر مضبوط اشیا کو سکنڈوں میں کاٹا جا سکتا ہے۔ اس وقت لیزر لائٹ کا استعمال دن گزرنے کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف منجملہ، طبی، صنعتی اور حتیٰ دفاعی شعبوں میں بکثرت کیا جا رہا ہے۔