Jul ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran

حزب اللہ لبنان کے جوانوں نے اپنی تازہ ترین ریہرسل کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے ناجائز صیہونی ریاست کے ساتھ لگی اپنی سرحد پر خصوصی آپریشن کی ایک تصویر پیش کی ہے اور صیہونی حکام کے لئے واضح کیا ہے کہ وہ اسکے فوجیوں کا شکار کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اور اگر انہوں نے علاقے میں کوئی احمقانہ حرکت کرنے کی کوشش کی تو انہیں اسکی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

 

سحرنیوز/عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے 2006ء میں صیہونیوں کے ساتھ ہونے والی 33 روزہ جنگ میں اپنی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے 6 منٹ کی ایک ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں صیونی فوج کے گولان بریگیڈ کے ایک اڈے پر حملے اور اس کی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اس ویڈیو کلپ کو ریلیز کرنے کے ساتھ ہی ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔

اس ویڈیو کو صیہونی میڈیا میں خوب کوریج ملی ہے جس سے اس ویڈیو کے بعد صیہونی حکومت کو لاحق ہونے والی تشویش کا صاف پتہ چلتا ہے۔

صیونی ویب سائٹ حدشوت نے اس ویڈیو کے حوالے سےلکھا ہےکہ حزب اللہ کی جانب سے ریلیز کی گئی ویڈیو کے ایک حصے میں گولانی برگیڈ کے پرچم کو اکھاڑ کر اس کی جگہ حزب اللہ کے پرچم کو لگا کر اُسے لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کان ٹی وی کے رپورٹر نے حزب اللہ کی اس ویڈیو کے بارے میں کہا کہ حزب اللہ نے لبنان کی دوسری جنگ کی مناسبت سے رضوان بریگیڈ کی ایک کلپ نشر کیا ہے جس میں اسرائیلی کے زیر کنٹرول علاقے پر قبضے کی تصویر پیش کی گئی ہے۔

صیہونی ٹی وی 14 نے اس ویڈیو کے بارے میں کہا کہ حزب اللہ کے پاس 15 بٹالین ہیں جن میں شام کی جنگ سے واپس آنے والے 8 ہزار رضوان بریگیڈ کی اسپیشل سروسز کمانڈوز بھی شمال ہیں جو جنگ کے تجربات کے ساتھ اسرائیل کی سرحد پر موجود ہیں جب کہ حزب اللہ نے اپنے ڈرون ڈویژن اور ائیر ڈیفنس نظام اور اینٹی ٹینک نظام کو بھی بہت بہتر بنا لیا ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے ریلیز ہونے والی کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ رضوان بریگیڈ کی اسپیشل سروسز کے کمانڈوز صیہونی فوج کے ایک مرکز پر حملہ کرنے کے بعد اُسے تباہ کر دیتے ہیں۔

ٹیگس