زلزلوں کے اثرات چاند تک پہنچ گئے - چینی سائنسدانوں کا دعوی
چینی سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ زلزلوں کی وجہ سے چاند کی سطح کھسکنے کے شواہد ملے ہیں
چین کے اسپیس سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کی تحقیقات میں دوہزار نو سے اب تک چاند کی سطح کھسکنے کے اکتالیس واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔
چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چاند کی سطح کھسکنے کے یہ واقعات چاند کے اندر زلزلوں کی وجہ سے رونما ہوئے ہیں ۔
یہ انکشاف چین کی سنیات سین یونیورسٹی، فوجو یونیورسٹی، اور شنگھائی نارمل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی مشترکہ تحقیقات میں ہوا جو نیشنل سائںس ریویو میں شائع ہوئی ہیں۔
چینی سائنسدانوں نے ان تحقیقات میں چاند کے چوہتر غیر مستحکم علاقوں کی چھے سو باسٹھ تصاویر کا موازنہ کیا اور ان میں اکتالیس لینڈ سلائیڈنگ، یعنی چاند کی سطح کھسکنے کے واقعات کا پتہ لگایا۔
محققین کا کہنا ہے کہ زمین کے زلزلوں کے برعکس چاند پر آنے والے زلزلے گھنٹوں جاری رہتے ہیں ۔