-
مجاہد راہ حق شہید یحییٰ السنوار کے بھائی شہید ہو گئے؟
May ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۲:۱۷فلسطینی میڈیا نے غزہ پر غاصب اسرائیل کے فضائی حملے میں تحریک حماس کے سابق شہید رہنما کے بھائی کی شہادت کی خبر دی ہے۔ البتہ الجزیرہ ٹی وی نے اعلان کیا کہ ڈاکٹر زکریا السنوار شہید نہیں ہوئے تاہم ان کی حالت تشویشناک ہے۔
-
فلسطینیوں کو کھوکھلے بیانات کی کوئی ضرورت نہیں، عرب لیگ کے سربراہی اجلاس پر جہاد اسلامی کا سخت ردعمل
May ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۰تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے عرب سربراہی اجلاس پر تنقید کرتے ہوئے زبانی بیانات کو فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ناکافی قرار دیا ہے۔
-
غزہ کی نسل کشی اور صیہونی حکومت کے جرائم میں امریکہ بھی شریک ہے؛ ایروانی
May ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۱اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے یوم نکبہ کی برسی کے موقع پر اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جاری جرائم کا ذکر کرتے ہوئے ان اقدامات کو نسل کشی کا واضح مصداق قرار دیا اور امریکہ کو ان جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا-
-
غزہ میں جنگ بندی اور محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ؛ امریکی سینیٹر
May ۱۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۶امریکہ کے چوبیس سے زائد سینیٹروں نے اپنے ملک کے صدر ٹرمپ کے نام ایک خط میں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ہاتھوں غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کی تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لائیں۔
-
غزہ پر دہشت گرد اسرائیل کے حملے جاری، 52 شہید درجنوں زخمی
May ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۹خبر رساں ذرائع نے غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جاری رہنے کی خبر دی ہے جس کے نتیجے میں باون افراد شہید اور فلسطینیوں کی بڑی تعداد زخمی ہوئی ہے۔
-
جنگ بندی مذاکرات کےلئے صیہونی حکومت سنجیدہ نہیں؛ قطر کے وزیرخارجہ
May ۱۶, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۳قطر کے وزیر خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کی حالیہ بمباری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت جنگ بندی کے لئے مذاکرات میں کسی قسم کی دلچسپی نہیں رکھتی۔
-
اسرائیل غزہ میں خوراک کی کمی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے: کینیڈا
May ۱۵, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۲کینیڈا کی نئی وزیر خارجہ انیتا آنند نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں خوراک کی کمی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
-
عرب ممالک کی ٹرمپ پر پیسوں کی بارش کے درمیان دہشت گرد اسرائیل غزہ پر کر رہا ہے بموں کی بارش، 140 سے زائد فلسطینی شہید
May ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۲صیہونی حکومت کے دہشتگردوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو چالیس سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔
-
غزہ میں یورپین ہسپتال پر صیہونی بمباری، حماس کا رد عمل
May ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۶فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں یورپین ہسپتال کے احاطے اور اطراف پر اپنے بڑے فضائی حملوں کے ذریعے غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کے باقیماندہ نظام کے خلاف ایک نئی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔
-
حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کا آغاز
May ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۰خبر رساں ذرائع نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں تحریک حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان بالواسطہ مذاکرات شروع ہونے کی خبر دی ہے جس میں امریکہ ان مذاکرات میں مرکزی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔