May ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • عرب ممالک کی ٹرمپ پر پیسوں کی بارش کے درمیان دہشت گرد اسرائیل غزہ پر کر رہا ہے بموں کی بارش، 140 سے زائد فلسطینی شہید

صیہونی حکومت کے دہشتگردوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو چالیس سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: میڈیا زرا‏ئع کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں فضائی اور زمینی حملے تیز کردیے ہیں جس کے نتیجے میں چوبیس گھنٹوں میں ایک سو چالیس سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ ادھر یورپی اسپتال پر بنکر بسٹر بم حملوں کے مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہوئے ہیں جس کے بارے میں صیہونی اخبار ہاآرتص نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غلط اور جھوٹی معلومات کی بنیاد پر یورپی اسپتال پر بنکر بسٹر بم گرائے۔ 

صیہونی دہشتگردوں نے اسی طرح غزہ کے خان یونس علاقے میں ایک اور صحافی نجاح سلیمان ابوذخیر کے مکان پر بمباری کر کے انہیں ان کے کنبے سمیت شہید کر دیا۔ دوسری جانب رفح شہر میں القسام بریگیڈز کے جوابی وار سے کئی صیہونی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فلسطین کے مغربی کنارے میں طمون ٹاؤن سے بھی صیہونی دہشتگردوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبریں ہیں۔ یہ جھڑپیں اُس وقت شروع ہوئیں جب صیہونیوں نے صبح سویرے علاقے پر دھاوا بول کر ایک مکان کو محاصرے میں لے لیا۔

 

ٹیگس