May ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • غزہ پر دہشت گرد اسرائیل کے حملے جاری، 52 شہید درجنوں زخمی

خبر رساں ذرائع نے غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جاری رہنے کی خبر دی ہے جس کے نتیجے میں باون افراد شہید اور فلسطینیوں کی بڑی تعداد زخمی ہوئی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری فورسز نے اب تک باون شہداء کی لاشیں دریافت کی ہیں۔ یہ لوگ آج صیہونی فوج کی بمباری کے دوران شہید ہوئے۔ انھوں نے بتایا کہ آج کے حملوں میں صرف ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد شہید ہوئے۔

یورپین ہسپتال

موصولہ رپورٹ کے مطابق جارح صیہونی حکومت نے آج شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا پر بھی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔غزہ میں شہداء الاقصی اسپتال کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ غزہ کے تمام اسپتال زخمیوں اور بیماروں سے بھرے پڑے ہیں۔

در ایں اثنا فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں براہ راست اور بار بار نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں غزہ میں یورپین ہسپتال مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔

 

ٹیگس