Apr ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • اتحاد و یکجہتی سے سیلاب کو مات

گزشتہ چار ہفتے کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران کے شمالی اور جنوب مغربی علاقے وسیع پیمانے پر سیلاب کی زد میں تھے جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے اور ان علاقوں کا زمینی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ۔

وسیع پیمانے پر آنے والے سیلاب کی وجہ سے 3200 گاؤں بجلی اور پانی کی کمی کا شکار ہوئے تھے جہاں رات دن امدادی کاموں کے بعد اب ان گاؤں میں 98.5 فیصد میں پانی اور بجلی کی سپلائی شروع ہوگئی ہے.

ایرانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 98.5 فیصد گاؤں میں پانی اور بجلی کی سپلائی شروع ہوگئی  جبکہ 87 گاؤں بجلی اور پانی کی کمی کا شکار ہیں.

متاثرہ علاقوں کے باشندے ہوں یا پھر سپاہ پاسداران اور دیگر مسلح افواج، رضاکار فورس بسیج ہو یا پھر سول و فوجی اعلیٰ عہدے دار،علما و طلاب ہوں یا پھر خواتین و طالبات، پیر، جوان، صحتمند، معذور، بوڑھا، بچہ، مرد، خاتون، شیعہ، سنی، ایرانی اور حتیٰ غیر ملکی، سب کے سب سیلاب کی تباہ کاریوں کے مقابلے میں ایک جٹ ہو گئے اور پورے خلوص کے ساتھ میدان میں آکر مختلف شعبوں میں درکار ضروری اقدامات کا ایک ایک سرا تھام لیا تاکہ جلد از جلد متاثرین کی تباہ شدہ زندگی کو ایک بار پھرآباد کر کے انکے یہاں دوبارہ خوشیوں کو لوٹایا جا سکے۔

 

ٹیگس