سردار سہیل احمد۔ پاکستان
سردار سہیل احمد صاحب کا تعلق ضلع ایبٹ آباد، ہزارہ سے ہے۔
سردار ریڈیو لسنرز کلب کے صدر سردار سہیل احمد صاحب اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ میرے اور میرے کلب کے اراکین کی طرف سے ریڈیو تہران اردو سروس کے تمام معزز اسٹاف کو مجبت بھرا سلام قبول ہو۔ نیا شمسی سال مبارک ہو۔ امید ہے کہ اس سال بھی آپ اور ہمارے کلب کے درمیان دوستی کا یہ رشتہ برقرار رہے گا۔ ریڈیو تہران کے تمام پروگرام بہت ہی عمدہ اور جامع معلومات سے لبریز ہوتے ہیں۔ ان میں جام جم، یادوں کے جھروکے، عالمی خبرنامہ اور بزم دوستاں ہمیں بہت اچھے لگتے ہیں۔ تلاوت و ترجمہ قرآن مجید اور نعت رسول مقبول(ص) سن کر روح کو تسکین اور تازگي ملتی ہے۔ نشریات کے آغاز میں تلاوت و ترجمہ پیش کرنے سے برکت و رحمت شامل حال ہوتی ہے۔ ریڈیو تہران اردو سروس کی ویب سائٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنے سے ریڈیو تہران کے اسٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی عکاسی ہوتی ہے جس پر پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔