Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • کشمیر میں یکم محرم سے لے کر اربعین تک مسلسل مجالس و جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
    کشمیر میں یکم محرم سے لے کر اربعین تک مسلسل مجالس و جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کے لئے مشہور کشمیر میں اہل بیت ؑ کے چاہنے والے لاکھوں لوگ بھی بستے ہیں جو یکم محرم سے لے کر اربعین تک مسلسل مجالس و جلوسوں کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے کا ایک جلوس دو صفر کو وسطی ضلع بڈگام کے شیعہ نشین علاقے، ماگام سے برآمد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام مظلوم نے شرکت کی۔ جلوس میں شامل ماتمی دستوں نے جہاں سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کی وہیں انہوں نے وقت کے یزید، امریکہ اور اسرائیل کی خلاف نعرے بھی لگائے۔ یہ جلوس بعد نماز ظہرین شروع ہوکر نماز مغربین کے وقت، مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔ واضح رہے کہ یہ جلوس ماگام میں ہر سال نکالا جاتا ہے جس میں ذوالجناح کے علاوہ علم شریف بھی برآمد کئے جاتے ہیں۔

دنیا بھرکی طرح کشمیر میں بھی یکم محرم سے لے کر اربعین اور پھر آئمہ کی شہادت کے موقعوں پر عزاداری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ عاشورہ کے بعد اس جلوس میں بہت ہی بڑی تعداد میں لوگ شمولیت کرتے ہیں۔ جلوس میں علم شریف کے علاوہ اسلامیہ جمہوریہ ایران کے قومی پرچم بھی لہراتے رہے۔

ٹیگس