Jun ۱۳, ۲۰۱۷ ۲۰:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا کنٹینر بردار بحری جہاز چابہار کی بندرگاہ پر لنگرانداز

ہندوستان سے چھے سو پچیس کنٹینر سامان لانے والا بحری جہاز چابہار کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کی پورٹ اینڈ شپنگ آرگنائیزیشن کے سربراہ بہروز آقائی نے بتایا ہے کہ پـچھلے ایک ماہ کے دوران چابہار کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والا یہ دوسرا ہندوستانی بحری جہاز ہے۔ اس سے پہلے مئی کے مہینے میں بھی ایک ہندوستانی بحری جہاز تین سو کنٹینر لے کر چابہار کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چا بہار فری زون اور محکمہ کسٹم کے درمیان تعاون کے نتیجے میں لنگرانداز ہونے والے جہازوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔
صوبہ سیستان و بلوچستان کی پورٹ اینڈ شنپگ آرگنائیزیشن کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی اور غیر ملکی تاجر حضرات اپنا سامان ہندوستان سے براہ راست چابہار کی بندرگاہ پر اتارنے کے علاوہ اپنا سامان یہاں سے براہ راست ہندوستان کے لیے روانہ بھی کرسکتے ہیں۔
چابہار جنوبی ایران کی ایک اسٹریٹیجک بندرگا ہے جہاں سے دنیا کے تمام ملکوں کو سامان برآمد اور وہاں سے درآمد کیا جاسکتا ہے۔

ٹیگس