Oct ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • چمڑے کی مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش کا آغاز

چمڑے اور اس کی مصنوعات کی پانچویں بین الاقوامی نمائش منگل سے تہران میں شروع ہو گئی۔

 اس نمائش میں ایران سمیت دنیا بھر کی نوے سے زیادہ کمپنیوں نے اپنی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کی ہیں۔ چار روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ایران، چین، ہندوستان اور ترکی جیسے ممالک شریک ہیں۔ ان ملکوں کی کمپنیوں نے چمڑے سے بنی جدید ترین مصنوعات جن میں جوتے، بٹوے، پرس اور دوسری اشیا شامل ہیں، نمائش اور فروخت کے لیے پیش کی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایران میں چمڑہ سازی کی صنعت تین ہزار سال پرانی ہے اور ایران کا شمار اس صنعت کے قدیم ترین بانیوں میں ہوتا ہے۔
 ایران میں چمڑہ سازی کا پہلا جدید ترین کارخانہ انیس سو انتیس میں قائم کیا گیا تھا۔

ٹیگس