Jun ۱۵, ۲۰۱۹ ۲۲:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس لگا دیا

ہندوستان نے بھی امریکی مصنوعات پر جوابی درآمدی ٹیکس عائد کر دیا۔

 ہندوستان کی وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اخروٹ اور بادام سمیت دو سو پینتیس ملین ڈالر مالیت کی انتیس اشیا پر ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔
 ہندوستانی وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی مصنوعات پر عائد کی جانے والی ڈیوٹی کا اطلاق اتوار سے ہو گا۔
 رپورٹ کے مطابق اس سے قبل حکومت ہندوستان نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ سے اخروٹ کی درآمد پر عائد ڈیوٹی تیس فی صد سے بڑھا ایک سو بیس فیصد جبکہ چنے سمیت تمام قسم کی دالوں پر عائد ڈیوٹی تیس فیصد سے بڑھا کر ستر فی صد کرنے کا اردہ رکھتی ہے۔

ٹیگس