Jun ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۰ Asia/Tehran
  • ڈرون کی تباہی امریکی طیارہ سازی کی صنعت پر کاری ضرب

ایک امریکی جریدے نے امریکہ کے جاسوس طیارے گلوبل ہاک کی تباہی کو ملک کی طیارہ سازی کی صنعت پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔

بلومبرگ مارکیٹ کے مطابق ایرانی فوج کی فائرنگ میں امریکہ کے جدید ترین ڈرون طیارے کی تباہی ملک کی طیارہ سازی کی صنعت پر ایک اور کاری ضرب ہے جو پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئر و اسپیس ڈویژن نے بیس جون کو ملک کی سرحدوں میں دراندازی کرنے والے ایک امریکی ڈرون طیارے کو مار گرایا تھا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے تباہ شدہ امریکی ڈرون طیارے کا ملبہ صحافیوں کو دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ قومی سلامتی اور ملک کی جغرافیائی سرحدیں ہماری ریڈ لائن ہیں۔
 ایرانی فوج کی جانب سے مار گرائے جانے والے دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس امریکی ڈرون طیارے گلو بل ہاک کی قیمت دو سو ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔

ٹیگس