Sep ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران کی جنوبی بندرگاہ سے 5 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد

اسلامی جمہوریہ ایران سخت ترین اقتصادی پابندیوں کے باوجود پیشرفت کے منازل طے کر رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کی صنعت، کان کنی اور تجارتی تنظیم کے سربراہ خلیل قاسمی نے ملک کی جنوبی بندرگاہ، بندرعباس اور ہرمزگان صوبے سے 5 ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات بیرون ملک برآمد کیں.

انہوں نے کہا کہ ایرانی جنوبی صوبے ہرمزگان کے کسٹمز بالخصوص شہر بندرعباس کے کسٹم سے رواں سال کے پہلے چار مہینے کے دوران پانچ ارب اور 830 ملین ڈالر مصنوعات برآمد کی گئی ہیں.

خلیل قاسمی نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس صوبے کی برآمدات میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مصنوعات خلیج فارس کے ممالک، ہندوستان، چین اور تھائی لینڈ کو برآمد  کی گئیں۔

ٹیگس