Jan ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • نریندر مودی نے ہندوستان کا دورہ کرنے والے فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ کا استقبال کرتے ہوئے انھیں گلے لگایا تھا-
    نریندر مودی نے ہندوستان کا دورہ کرنے والے فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ کا استقبال کرتے ہوئے انھیں گلے لگایا تھا-

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی عالمی لیڈروں کو گلے لگانے کی عادت کا امریکہ کے معروف اخبار واشنگٹن پوسٹ نے مذاق اڑایا ہے-

موصولہ رپورٹوں کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی عالمی لیڈروں کا استقبال انھیں گلے لگا کر کرتے ہیں جس کے باعث امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مودی کے گلے لگنے کے شوق کا ایک منظر اس ہفتے پھر ہندوستان میں دیکھنے کو ملا-

نریندر مودی نے ہندوستان کا دورہ کرنے والے فرانس کے صدر فرانسوا اولینڈ کا استقبال کرتے ہوئے انھیں گلے لگایا تھا- واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ مودی کا لیڈروں کو لپٹانا ایک غیر روایتی طریقہ ہے یہاں تک کہ ہندوستانی وزیر اعظم نے فرانس کے صدر اولینڈ کی کمر میں ہاتھ ڈال دیا اور وہ چھٹک کر ان سے دور چلے گئے-

تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اولاند پیچھے ہٹتے جا رہے ہیں جبکہ مودی انھیں گلے لگانے کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں- تصویروں میں نظر آرہا ہے کہ نریندر مودی جتنی گرم جوشی سے ان سے مل رہے ہیں، اتنی گرم جوشی فرانسیسی صدر کی جانب سے دیکھنے میں نہیں آئی-

مودی نے جب نیویارک میں امریکی صدر باراک اوباما کو گلے لگایا تھا تب بھی وہ سرخیوں میں رہے تھے-

ٹیگس