Apr ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • امریکہ اپنی حرکتوں سے باز آنے والا نہیں

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کر کے امریکی نائب صدر اور اسرائیلی صدر کی ٹیلی فونی گفتگو کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوک کو فون کر کے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی بے چوں چرا حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق کملا ہیرس نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں مشرق وسطی کے حالات کا جائزہ لیا اور ایک بار پھر غزہ کے نہتھے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی بے چوں چرا حمایت جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا ہے.

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ کملا ہیرس نے سینیٹ میں اسرائیل ، تائیوان اور یوکرین کے لئے پچانوے ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری اور اس میں چھبیس ارب ڈالر صیہونی حکومت کے لئے مختص ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر نے اسرائیلی صدر کے ساتھ اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں غزہ میں انسان دوستانہ صورت حال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور غزہ کے عام شہریوں کے لئے بنیادی انساندوستانہ امداد بڑھانے اور اس کی منصفانہ تقسیم پر تاکید کی ۔

ٹیگس