Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ

کہا جا رہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں حکمراں جماعت کے اتحادی امیدوار کا پلڑا بھاری ہے۔

ہندوستان میں چودھویں صدر کے لئے الیکشن آج ہورہا ہے جس میں حکمران این ڈی اے کے امیدوا ر رام ناتھ کووند اور اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار میرا کمار کے درمیان مقابلہ ہے۔

32 پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹنگ کاعمل صبح 10 بجے شروع ہوا ۔ ووٹوں کی گنتی 20 جولائی کو صبح گیارہ بجے ہوگی جبکہ موجودہ صدر پرنب مکھرجی کے عہدے کی مدت 24 جولائی کو ختم ہورہی ہے۔ نئے صدر 25 جولائی کو عہدہ سنبھالیں گے۔

ہندوستان کی ریاستی اور وفاقی اسمبلیوں میں صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ سروے اور ہندوستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دلت برادری سے تعلق رکھنے والے رام ناتھ کووند کی کامیابی کے امکانات روشن بتائے جارہے ہیں۔ اکہترسالہ رام ناتھ کووند کو آج ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لیے مقبول ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ وہ وزیر اعظم نریندرمودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے اس عہدے کے امیدوار ہیں۔

ٹیگس